آشرم کا مالک گرفتار

   

مظفر نگر : بچوں کی مبینہ جنسی ہراسانی کی پاداش میں یہاں کے شوکرتال علاقہ میں واقع ایک آشرم کے مالک سوامی بھگتی بھوشن کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ پولیس نے جمعہ کو بتایا کہ وہ بچوں پر زبردستی کرتا تھا اور ان سے مزدوری کا کام بھی کرواتا تھا ۔ اطلاع ملنے پر وہ آشرم سے فرار ہونے کی کوشش میں تھا کہ اسے پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ بچوں کا بیان قلمبند کیا گیا ہے ۔