حیدرآباد : شوہر کے ساتھ زندگی گذارنے کی خواہش ایک خاتون کی موت کا سبب بن گئی۔ جہاں شوہر کے پاس واپس جانے پر جان سے مارنے کی اس خاتون کو دھمکیاں دی جاتی تھیں۔ نارسنگی پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 25 سالہ ایشوراماں نے آشنا کی دھمکیوں سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق پپال گوڑہ علاقہ کے ساکن ریڈیا نائیک کی بیوی ایشوراماں ایک ساتھ رہتے تھی اور انکی بیٹی ہے۔ شوہر سے گھریلو جھگڑے اور تنازعہ کے سبب خاتون نے علحدگی اختیار کرلی اور چند روز بعد اس نے سوریہ نائیک کے ساتھ زندگی شروع کردی اور بغیر شادی کے زندگی بسر کررہی تھی۔ سال 2019ء میں خاتون نے شوہر سے علحدگی اختیار کی تھی۔ گذشتہ چند روز سے خاتون کو اس کے آشنا کی جانب سے ہراسانی کا سامنا تھا اور اس خاتون کو سوریہ نائیک اذیتیں پہنچارہا تھا۔ آشنا کی اذیتوں سے تنگ آ کر خاتون نے شوہر کے پاس جانے کی خواہش کی تھی داشتہ کی اس خواہش سے آشنا بے قابو ہوگیا اور اس نے واپس جانے سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔ اس بات سے دلبرداشتہ ہوکر خاتون نے خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔