آشنا کی مدد سے خاتون نے کمسن کا قتل کردیا

   

ناجائز تعلقات میں رکاوٹ پر انتقامی کارروائی
حیدرآباد /23 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) شہر کے نواحی علاقہ وینائک نگر میں ایک خاتون نے آشنا کے ہمراہ اپنے لخت جگر کا قتل کردیا ۔ ناجائز تعلقات میں رکاوٹ کا اس کمسن کو سڑا بھگتنا پڑا ۔ جس گود میں اس نے آنکھ کھولی تھی اور جن ہاتھوں نے اسے چلنا سکھایا تھا انہیں ہاتھوں نے اپنی خواہش اور ناجائز رشتہ کیلئے اس کا گلہ گھونٹ دیا ۔ مائیلاردیوپلی پولیس حدود میں پیش آئے دلسوز واقعہ سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی اور مقامی عوام نے غم و غصہ کا اظہار کیا ۔ واقعہ شاہد منظر عام پر ہی نہ آتا اور اس خاتون اور اس کے آشنا کی انسانیت سوز حرکت لڑکے کے ساتھ ہی دفن ہوجاتی لیکن پولیس کو ڈائل 100 کے ایک فون کال نے متحرک کردیا ۔ انسپکٹر مائیلاردپولی مسٹر ستیا نے بتایا کہ 8 سالہ محمد امجد کا اس کی والدہ سلطانہ اور اس کا ساتھی اسماعیل نے قتل کردیا ۔ کل رات جب اسماعیل سلطانہ سے ملاقات کیلئے اس کے گھر واقع وینائک نگر آیا تو اس وقت دونوں اپنی خواہش پوری کرنے میں مصروف تھے ۔ اس دوران امجد گھر میں آگیا اور وہ اپنی ماں سے کچھ اصرار کرنے لگا ۔ اس دوران اسماعیل برہم ہوگیا اور اس نے اس 8 سالہ کمسن لڑکے کو بڑی بے رحمی سے مارپیٹ کا نشانہ بنایا اور اس کی والدہ چپ چاپ دیکھتی رہی ۔ انسپکٹر مائیلاردیوپلی مسٹر ستیایا نے بتایا کہ امجد کا گلا گھونٹ کر اس کا قتل کردیا گیا اور اس کو مقامی ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کمسن کو مردہ قرار دیا ۔ جس کے بعد یہ لوگ خاموشی سے لڑکے کی آخری رسومات کرنے کی کوشش میں مصروف تھے کہ ڈائل 100 پر فون آنے کے بعد مائیلاردیوپلی پولیس پہونچ گئی اور لڑکے کی نعش کو منتقل کیا انسپکٹر پولیس نے بتایا کہ لڑکے کے جسم پر زخموں کے نشانات اس کے کاندھے بری طرح زخمی تھے ۔ امجد حاجی کا بیٹا تھا ۔ سلطانہ نے حاجی سے خلع لیا تھا اور وہ وینائیک نگر میں رہتی تھی ۔ حاجی سے سلطانہ کو تین اولاد ہے جن میں امجد دوسے نمبر کا بیٹا تھا ۔ گذشتہ چند دنوں سے اسماعیل اور سلطانہ کے درمیان تعلقات پیدا ہوگئے تھے ۔ یہ دونوں شادی کرنا چاہتے تھے ۔ لیکن ان کی شادی نہیں ہوئی تھی بلکہ ناجائز تعلقات قائم ہوگئے تھے ۔ امجد دوسری جماعت میں پڑھتا تھا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔