کیرامیری۔ 4 فبروری ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کمرم بھیم آصف آبادضلع کلکٹر کے ہریتھا نے آج آصف آباد ضلع کے وانکڑی منڈل کا دورہ کرتے ہوئے مستقر میں واقع بالیکاودیالیا آشرم اسکول کامعائنہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے طلبہ کو فراہم کیاجارہا دوپہر کے کھانے کااور کچن روم میں موجود دیگر غذائی اشیاء کابھی معائنہ کیا۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ صفائی پر خصوصی توجہ دیں۔بعدازاں ضلع کلکٹر نے دسویں جماعت میں زیر تعلیم طالبات سے سالانہ امتحانات کی تیاری سے متعلق تفصیلات حاصل کیں اور انہیں کئی تجاویز دیں۔ضلع کلکٹر نے طالبات سے اسکول میں موجود مسائل سے متعلق دریافت کرنے پر طالبات نے کہا کہ اسکول میں باتھ رومس و بیت الخلا کی قلت سے کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ضلع کلکٹر نے فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ضلعی افسران سے بات کی اور انہیں فوری طور پر مناسب کارروائی کرنے کا حکم دیا۔بعدازاں انہوں نے نئے آنگن واڑی سینٹرکادورہ کیا اور حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں کو مناسب غذائیت سے متعلق تفصیلات حاصل کیں۔
اور اطراف و اکناف کامعائنہ کیا۔اس موقع پر ڈی ایف او آفیسر بھرت کمار، منڈل ڈیولپمنٹ آفیسر جیوتی،متعلقہ افسران اور دیگر موجود تھے۔