حق رائے دہی سے استفادہ کرنے ووٹرس سے ضلع کلکٹر کی اپیل
کاغذ نگر ۔ 12 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کے بی آصف آباد کے دونوں حلقوں میں پارلیمانی انتخابات سے متعلق الیکشن ملازمین میں ڈسٹرکٹ کلکٹر ونکٹیش اور ڈسٹرکٹ ایڈیشنل کلکٹر دیپک تیواری اور ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے سریش کمار کی زیر نگرانی میں آج اتوار کے صبح 8 بجے سے الیکشن ڈیوٹی کو تعینات کیے گئے عہدے داروں میں الیکشن مٹیریل ڈسٹریبیوشن کیا گیا, اس موقع پر ڈسٹرکٹ کلیکٹر وینکٹیش ضلع آصف آباد میں پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر آصف آباد اور کاغذ نگر میں الیکشن مٹیریل ڈسٹریبیوشن سینٹر رکھا گیا ہے، اور 51 روٹ افیسر اور 51 سیکٹر افیسر اور لگ بھگ 1352 پولنگ افسرز کے علاوہ الیکشن ملازمین اور محکمہ پولیس ملازمین کے ساتھ مل کر رائے دہی کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ تقریبا تمام پولنگ افیسروں کو اے وی ایم مشن کے علاوہ الیکشن مٹیریئل کے حوالگی مکمل کر لی گئی ہے، اور تمام پولنگ افیسرز اور اسٹاف اپنے اپنے سنٹروں موجود ہیں۔ الیکشن عہدے داروں کے لیے آمدو رفت کے لیے گاڑیوں کا انتظام میڈیکل اسٹاف کے ساتھ تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، اگر کسی پولنگ اسٹیشن پر مٹیریل کی عدم موجودگی پر ڈسٹرکٹ کنٹرول روم کو اطلاع دینے کا عہدے داروں کو ہدایت جاری کی۔ اس کے علاوہ ضلع کے بی آصف آباد کے 15 منڈلوں کے ووٹرس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کل یعنی پیر کے روز صبح 7 تا شام 4 بجے تک رائے دہی سینٹروں کو پہنچ کر ووٹرس اپنے ووٹ کے حق سے استفادہ کرنے کا عوام کو مشورہ دیا۔
