آصف آباد ضلع میں شیرکی موجودگی سے سنسنی

   

حیدرآباد 26 دسمبر (یو این آئی) آصف آباد ضلع میں شیرکی موجودگی سے سنسنی پھیل گئی۔ مقامی عوام میں خوف پایاجاتا ہے ۔عہدیداروں نے ندی کے کنارے شیر کے پنجوں کے نشانات ریکارڈ کئے ۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک شیر پنچکل پیٹ کے جنگلات میں کچھ دنوں سے گھوم رہا ہے ۔ انہوں نے کسانوں پر زور دیا کہ وہ فصلوں کو جانوروں کے نقصان سے بچانے باڑ لگا کر شیر کو نقصان نہ پہنچائیں۔ عوام سے کہا کہ وہ شیر سے چوکس رہیں۔اس سلسلہ میں مقامی افراد میں بیداری پیدا کی گئی۔