آصف آباد میں انٹر میڈیٹ امتحان کے پہلے دن 193 طلبہ غیر حاضر

   

آصف آباد۔/4 مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آج ضلع آصف آباد کے تمام شہروں میں انٹر میڈیٹ کے امتحانات کے پہلے دن پُرامن طریقہ پر منعقد ہوئے ضلع کے تمام امتحانی مراکز پر سخت حفاظتی انتظامات تھے۔ ضلع میں انٹر میڈیٹ کے جنرل کورس کے 3950 اور ووکیشنل کورس کے 808 طلباء جملہ 4758 طلباء کے منجملہ 4565 طلباء نے پرسکون ماحول میں امتحان دیا۔ 193 طلباء غیر حاضر تھے۔ امتحانات دینے والے طلباء کا تناسب 96 فیصد رہا۔