آصف آباد میں ایم آر پی ایس کا راستہ روکو احتجاج

   

کاغذ نگر۔/4 ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آصف آباد مستقر میں ٹی لکشمی کی 3 نوجوانوں کی جانب سے اجتماعی عصمت ریزی کرتے ہوئے قتل کرنے کے خلاف آج 4 ڈسمبر کے روز آصف آباد سے ریاست مہاراشٹرا کو جانے والی ہائی وے سڑک پر ایم آر پی ایس ریاستی صدر مندا کرشنا مادیگانائب صدر رضی حیدر کی نگرانی میں راستہ روکو احتجاج کیا گیا اور قبائیلی خاتون کی عصمت ریزی کرنے والوں کو پھانسی کی سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ مقامی پولیس کی مداخلت پر ٹریفک نظام بحال کردیا گیا۔