آصف آباد میں شیر کے حملہ میں نوجوان ہلاک

,

   

کمرم بھیم آصف آباد: کمرم بھیم کے جنگلاتی علاقہ میں ایک نوجوان شیر کے حملہ میں ہلاک ہوگیا جو دہے گاؤں منڈل کے دیدیگا دیہات کے مضافات میں مویشیوں کو چرانے کیلئے گیا تھا۔ دیہاتیوں نے جنگل میں 21 سالہ سدم وگنیش کی مسخ شدہ نعش دیکھی۔ضلع ہیڈ کوارٹر کو موصولہ اطلاع کے مطابق وگنیش اور اس کے دو ساتھی بی نوین اور ایس سریکانت مویشیوں کو چرانے کیلئے جنگلاتی علاقہ میں گئے تھے اچانک شیر آگیا اور وگنیش پر حملہ کرکے اسے کھینچ کر لے گیا۔اس کے دونوں ساتھی شیر کو دیکھ کر انتہائی خوفزدہ ہوگئے تاہم وہ خود کو بچاکر گاؤں کی طرف دوڑنے میں کامیاب ہوگئے۔ سمجھا جاتا ہے کہ بڑی بلی نے نوچ کر کچھ گوشت کھایا اور چھوڑ کر چلی گئی۔