آصف آباد میں لڑکی کو ہلاک کرنے والے شیر کی شناخت

   

حیدرآباد 8 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) آصف آباد کے پرنسپل چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ آر ایم ڈوبریال نے کہا کہ جس شیر نے ایک زرعی مزدور لڑکی کو ہلاک کیا تھا اس کی شناخت کرلی گئی ہے ۔ انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ ایک شیر نے ایم لکشمی نامی لڑکی کو کاغذ نگر منڈل میں ہلاک کردیا تھا ۔ ایک اور شخص پر بھی اس نے حملہ کیا تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ شیر کی تصاویر سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگئی ہیں ۔