60 کروڑ کے مصارف سے 340 بیڈس پر مشتمل ہاسپٹل کی تعمیر کیلئے سنگ بنیاد
حیدرآباد ۔ 4 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : ریاستی وزیر صحت ٹی ہریش راؤ نے ضلع کمرم بھیم آصف آباد ہیڈکوارٹر پر گورنمنٹ میڈیکل کالج قائم کرنے کا اعلان کیا ۔ ضلع ہیڈ کوارٹر پر 60 کروڑ روپئے کے مصارف سے 340 بیڈس پر مشتمل ہاسپٹل کی تعمیر کے لیے سنگ بنیاد رکھنے کے بعد ان خیالات کا اظہار کیا ۔ وزیر متحدہ ضلع عادل آباد کے دورے پر ہیں ۔ قبل ازیں انہوں نے عادل آباد ، جئے نور ، کیرا میری گورنمنٹ ہاسپٹلس کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ہریش راؤ نے کہا کہ علحدہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد عصری طبی سہولتوں کو سرکاری ہاسپٹلس میں دستیاب رکھنے کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ متحدہ آندھرا پردیش کے 60 سالہ دور حکومت کے دوران تلنگانہ میں صرف 3 میڈیکل کالجس تھے ۔ علحدہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے 7 سال میں 15 میڈیکل کالجس قائم کئے گئے ہیں ۔ اضلاع کی تشکیل جدید کے بعد نئے اضلاع میں گرام پنچایتوں کے لیے نئی عمارتیں منظور کی جارہی ہیں ۔ شہری علاقوں کے ساتھ دیہی علاقوں کی ترقی بالخصوص بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر عملی کام کئے جارہے ہیں ۔ سرکاری اسکولس ، سرکاری ہاسپٹلس کو بڑے پیمانے پر ترقی دی جارہی ہے ۔ سڑکوں کا جال بچھایا جارہا ہے ۔ پینے کے پانی کی سہولت فراہم کی جارہی ہے ۔ روزگار کے مواقع فراہم کئے جارہے ہیں ۔ سرسبز و شاداب کو فروغ دینے کے لیے خصوصی حکمت عملی تیار کرتے ہوئے کام کیا جارہا ہے ۔ بڑے پیمانے پر آبپاشی پراجکٹس تعمیر کئے جارہے ہیں ۔۔ ن
حکیم پیٹ میں مفت ختنہ کیمپ
حیدرآباد ۔ 4 ۔ مارچ : ( راست ) : آل انڈیا ادارہ اتباع رسالتؐ کے زیراہتمام 6 مارچ کو صبح 9 تا شام 5 بجے مدرسہ عربیہ مشکوۃ العلوم حکیم پیٹ کنٹہ پیراماونٹ کالونی میں مفت ختنہ کیمپ منعقد ہے ۔ حکیم محمد عبدالباری صدیقی جامعی کے علاوہ ڈاکٹر رئیس قریشی اور ڈاکٹر ذاکر حسین ختنہ کے فرائض انجام دینگے ۔ فون 9391125959 ۔ 9553478038 پر ربط کریں ۔۔