آصف آباد میں یوم تاسیس کے موقع پر مشاعرہ و تہنیت کی پیشکشی

   

کاغذ نگر۔ضلع کمرم بھیم آصف آباد میں بضمن 9 واں یومِ تاسیس تلنگانہ کے موقع پر کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں ریاست حکومت کی جانب سے ڈسٹرکٹ کلکٹر راہول راج، ایڈیشنل کلکٹر ورون ریڈی زیر نگرانی میں ہمہ لسانی مشاعرہ بصدارت منعقد کیا گیا، اس موقع پر ڈسٹرکٹ ریونیو آفیسر سریش کمار، اور ارگلہ ناگیشور راو زیڈ پی ٹی سی کے علاوہ ضلع عہدیدار موجود تھے، اس مشاعرہ میں اردو، تلگو، گونڈی، ہندی، لمباڈی، مراٹھی اور بنگالی زبانوں میں تلنگانہ کے عنوان سے 32 شعراء اور شاعرات نے نظمیں پڑھیں اس مشاعرہ میں کاغذ نگر سے تعلق رکھنے والے اردو شعراء ڈاکٹر رحیم رامِش جناب صابر کاغذ نگری جناب عارف الدین راہی اور جناب تنویر تاج نے اپنا کلام سنا کر خوب داد و تحسین حاصل کی تمام شعراء اور شاعرات کو تہنیت پیش کی گئی شالپوشی، گل پوشی کے علاوہ توصیف ناموں سے نوازا گیا اور انھیں فی کس نقد رقم دو ہزار روپیئے حکومت کی جانب سے دیئے گئے، مسٹر راہول راج ضلع کلکٹر نے بھی ایک خوبصورت نظم سنا کر تمام شعراء اور شاعرات کا دل موہ لیا، اس موقع پر شعراء کے علاوہ ٹی آر ایس پارٹی قائدین اور کلکٹر آفس کے دیگر اسٹاف ممبرس موجود تھے۔