آصف آباد کلکٹریٹ کے روبرو صحافیوں کا دھرنا

   

. کاغذنگر۔/23 مارچ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آصف آباد کے ڈسٹرکٹ کلکٹر افس کے روبرو تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹ ائی جے یو ضلع صدر عبدالرحمن نے یونین ضلع جنرل سکریٹری سمپت کمار، خازن ستیش، ڈسٹرکٹ میڈیا ایکریڈیشن کمیٹی رکن پرکاش گوڑ، اور جرنلسٹ یونین قائدین کے ساتھ مل کر احتجاجی دھرنا دیا اورخطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت جرنلسٹ کے مسائل کی یکسوئی کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، اور جرنلسٹ کے حقوق کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 23 مارچ کو یوم بھگت سے موسوم کرتے ہوئے جرنلسٹ ڈے کا اعلان کرنے کا مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا گیا، بعد ازاں عبدالرحمان نے جرنلسٹوں کے ساتھ مل کر ریلی کی شکل میں ڈسٹرکٹ کلکٹرآفس پہنچ کر ڈسٹرکٹ کلکٹر کو جرنلسٹوں کے مسائل کی یکسوئی کے لیے تحریری طور پر یادداشت پیش کی گئی۔