کاغذ نگر ۔ 17 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کے بی آصف آباد کے سپرنڈنٹ اف پولیس پاٹل کانتی لال سبھاش نے ضلع ایس پی کی حیثیت سے جائزہ حاصل کرنے پر سیاست اسٹاف رپورٹر کے بی اصف آباد عبدالجمیل نے خصوصی ملاقات کر کے جائزہ حاصل کرنے پر مبارک بادی پیش کی۔ اس موقع پر ضلع کے بی آصف آباد سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پاٹل کانتی لال سبھاش ائی پی ایس نے سیاست اسٹاف رپورٹر عبدالجمیل کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ پولیس کا ملازمین ہر وقت 24×7 گھنٹے عوامی خدمت کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں امن و امان کی برقراری کے اقدامات کے علاوہ جرائم کے خاتمہ کی کوشش کرتے ہوئے ضلع کے بی آصف آباد کو جرائم سے پاک ضلع بنانے کا عزم ظاہر کیا۔ اس کے علاوہ ضلع میں شی ٹیم کی تشکیل دیتے ہوئے کالج اور ہائی اسکول کے لڑکیوں میں جرائم اور سائبر کرائم، گھروں میں خواتین و لڑکیوں پر کیے جانے والے گھریلو تشدد سے متعلق شعور بیداری مہم چلائی جا رہی ہے تاکہ خواتین کو زندگی گزارنے میں اسانی ہو سکے۔ والدین کو اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھتے ہوئے راتوں کے اوقات اپنے گھروں سے غیر ضروری باہر جانے سے روکتے ہوئے جرائم پر قابو پانے کا مشورہ دیا، اور ریاستی حکومت کی جانب سے ممنوع قرار دیئے گئے اشیاء کی فروختی و غیر قانونی منتقلی کرنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا انتباہ دیا اور قانون کے خلاف ورزی کرنے والوں اور قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔سٹہ، گانجہ اور نشے والی اشیاء سے دور رہتے ہوئے اپنی زندگی کو بہتر بنانے کا عوام کے علاوہ نوجوانوں کو مشورہ دیا۔ عوام کو چاہیے کہ فرینڈلی پولیس سے استفادہ کرتے ہوئے کے متعلقہ پولیس اسٹیشنوں سے رجوع ہو کر اپنے مسائل کو پیش کرتے ہوئے مسائل کی یکسوئی کرنے نے کا عوام کو مشورہ دیا، بغیر جھجک و ڈر کے رجوع ہوتے ہوئے اپنے مسائل کی یکسوئی کرنے کا عوام کو مشورہ دیا۔