آصف آباد کے مختلف مقامات پر شیر کی موجودگی سے سنسنی

   

حیدرآباد: ضلع کومرم بھیم آصف آباد کے مختلف مقامات پر شیر کی موجودگی سے سنسنی پائی جاتی ہے ۔ضلع کے آگرگوڈا،لوڈپالی،کونڈاپلی،گنڈے پلی اور دیگر مواضعات میں شیر کی موجودگی کا پتہ چلا ۔گذشتہ روز لوڈپلی اور سالوگاپلی موضع کے درمیان ایک موٹر سائیکل سوار نے شیر کی تصویر کو کیمرہ میں قید کیا۔ شیر مئی کے آخری ہفتہ میں پیاس بجھانے پداواگو میں نظر آیا تھاجس کے نتیجہ میں مقامی افراد میں سنسنی پھیل گئی تھی۔محکمہ جنگلات کے عہدیدار اس شیر کو پکڑنے جال بچھانے کی مساعی کررہے ہیں،تاہم زرعی کھیتوں و قریبی نہروں میں اس کی موجودگی سے مقامی افراد میں خوف ہے ۔موٹر سائیکل سوار لوڈپلی۔سولوگولوپلی روڈ کے راستہ کو اختیار کرنے سے گریز کررہے ہیں۔اسی دوران محکمہ جنگلات نے کہا کہ یہ شیر زرعی کھیتوں کے ذریعہ اپنے معمول کے راستہ پر نظر آرہا ہے ۔