بیجنگ 12 ستمبر (یو این آئی) صدر پاکستان آصف علی زرداری چین کے 10 روزہ سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے ہیں۔ چین کے نائب وزیرِ خارجہ اور نائب گورنر نے چنگدو ایئر پورٹ پر آصف علی زرداری کا استقبال کیا، پاکستان کے سفیر خالد ہاشمی اور چینی سفیر جیازگن زی ڈونگ بھی موجود تھے ۔ واضح رہے کہ صدر آصف علی زرداری اپنے دورے کے دوران چین کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے ، ساتھ ہی پاک-چین تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بات کی جائے گی۔ آصف علی زرداری چین کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات کریں گے جبکہ پاکستان، چین آزمودہ اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔ دریں اثنا، ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے صدر زرداری کے دورہِ چین پر کہا کہ صدر کا چین کا حالیہ دورہ ہنگامی نہیں بلکہ طئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے صدر مملکت کے دورہِ چین کے حوالے سے کچھ عرصہ قبل ہی تمام ضروری اقدامات اُٹھا لیے گئے تھے ۔