حیدرآباد۔ لاک ڈاؤن کے سبب بڑھتی بے روزگاری اور معاشی تنگدستی عام شہریوں کیلئے مشکلات اور جرائم کی طرف مائل کرنے کا سبب بنتی جارہی ہے اور پیسوں کی خاطر ایک دوسرے پر حملہ کرنے کے واقعات پیش آرہے ہیں۔ آصف نگر پولیس حدود میں اس طرح کا ایک واقعہ پیش آیا جہاں کرشنا نامی سنٹرنگ ورکر پر یادگیری نے حملہ کرتے ہوئے اسے شدید زخمی کردیا اور کرشنا سے رقم چھین کر فرار ہوگیا۔ آصف نگر حدود میں اس طرح کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ گذشتہ میں ایک سافٹ ویر ملازم سے رقم چھین کر اس پر حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ فوت ہوگیا تھا۔ اب ایک اور واقعہ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق کرشنا نے کل تنخواہ حاصل کی تھی اور تنخواہ لیکر اپنے گھر جارہا تھا کہ اسی دوران یادگیری سامنے آگیا اور رقم چھین کر یادگیری نے کرشنا پر حملہ کردیا۔ پولیس نے زخمی کو ہاسپٹل منتقل کیا ہے اور اس کا علاج جاری ہے۔