آصف نگر میں حادثہ ‘ ایک ہلاک

   

حیدرٓباد ۔ 3 ؍ نومبر (سیاست نیوز) آصف نگر پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے حادثہ میں سڑک عبور کرنے کے دوران معمر شخص ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے 63 سالہ سید شوکت اللہ ساکن مہدی پٹنم کل رات دیر گئے پی این آر ایکسپریس کے پلر نمبر 22 سے گذر رہے تھے کہ اچانک تیز رفتار موٹر سیکل نے انہیں ٹکر دے دی ۔ اس حادثہ میں وہ ہلاک ہوگئے ۔ پولیس آصف نگر نے اس ضمن میں ایک مقدمہ درج کرلیا ۔