حیدرآباد۔/30 اگسٹ، ( سیاست نیوز) آصف نگر علاقہ میں ایک نوجوان پر اس کے ساتھیوں نے حملہ کردیا اور نوجوان ساتھیوں کی مارپیٹ اور حملہ میں فوت ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک شراب خانہ کے قریب یہ جھگڑا ہوا اور تمام ساتھی مئے نوشی میں دھت تھے۔ جھرہ علاقہ کا ساکن 28 سالہ نوجوان سید مجاہد شدید زخمی حالت میں آج صبح فوت ہوگیا۔ مجاہد جھرہ علاقہ کے ساکن سید عبدالغفار کا بیٹا تھا جو27 اگسٹ کی رات آصف نگر حدود میں واقع ایک شراب خانہ میں مئے نوشی کررہا تھا اس دوران اس کے ساتھی بھی موجود تھے جن کی شناخت اعظم شریف عرف اجو، قطب الدین عرف قدوس، عبدالرحیم اور شیخ محسن کی حیثیت سے کرلی گئی تھی۔ اس سلسلہ میں جی وینکٹیشورلو انسپکٹر پولیس آصف نگر نے بتایا کہ مجاہد کی موت کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی کی گئی ۔ع