حیدرآباد۔ 22 جنوری (راست) جناب آصف پاشاہ سابق وزیر قانون کی چھوٹی بہن محترمہ نسرین تاج کا مختصر علالت کے بعد 22 جنوری کو انتقال ہوگیا۔ وہ 75 برس کی تھیں۔ نماز جنازہ مسجد قطب شاہی مہدی پٹنم میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں شوہر جناب محمد تاج الدین ریٹائرڈ ایگزیکٹیو انجینئر اور 3 فرزندان شامل ہیں۔ مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والے شخصیات نے جناب آصف پاشاہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ تفصیلات کیلئے 9885077617 ، 9885632595 پر ربط کریں۔