آفریدی 5 ویں بیٹی کے والد بن گئے

   

Ferty9 Clinic

کراچی۔15 فروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی پانچویں بیٹی کے والد بن گئے۔ شاہد آفریدی نے اپنی خوشی مداحوں کے ساتھ بانٹتے ہوئے اپنی بیٹی کی تصویر سوشل میڈیا پر شائع کی۔انہوں نے اس خوشخبری کا اظہار اپنی چاروں بیٹیوں کے ہمراہ گروپ فوٹو کے ساتھ کیا۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ اللہ کی مجھ پر بے شمار رحمتیں نازل کی ہیں، چار قابل تعریف بیٹیوں کے بعد اللہ نے مجھے پانچویں بیٹی سے نوازا ہے، الحمد اللہ۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہ خوشخبری اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ شاہد آفریدی کی شادی نادیہ شاہد سے سال 2000 میں ہوئی تھی۔ان کی اس سے قبل چار بیٹیاں اقصیٰ، عنشہ، اجوا اور اسمارہ ہیں۔ ویسے تو شاہد آفریدی اپنی ذاتی زندگی یا خاندان کے حوالے سے زیادہ بات کرتے نظر نہیں آتے البتہ سوشل میڈیا پر ان کی خاندان کے ساتھ کئی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں۔