آفر یقہ میں تقریباً 100 سال بعد شدید قحط سالی دنیا کا سب سے بڑا واٹر فال تقریباً خشک

   

کیپ ٹاؤن ۔ /8 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وکٹوریہ فالس جو دنیا میں سب سے بڑا واٹر فال سمجھا جاتا ہے تقریباً خشک ہوچکا ہے ۔ 100 سال میں پہلی مرتبہ آفریقہ میں بدترین خشک سالی دیکھی گئی ۔ جس کے بعد یہ واٹر فال بھی تقریباً خشک ہوگیا ۔ جبکہ موسم برسات اور سرما کے دوران اس کی اوپری سطح کے بہاؤ میں بھی کمی آئی ہے ۔ عہدیداروں نے کہا کہ اس سال کی خشک سالی سے پانی کی سطح میں زبردست کمی دیکھی گئی ۔ اس سے عوام متاثر ہوں گے ۔ کیونکہ واٹر فال دیکھنے کیلئے سیاح بھی نہیں آرہے ہیں ۔ سیاحوں کو دست کاری اشیاء فروخت کرنے والے ایک شخص نے بتایا کہ ہمارا روزگار متاثر ہورہا ہے ۔