نئی دہلی:کرونا وائرس کو لے کر بھارت کی حکومت نے ایک اور نیا اعلان کیا ہے، بھارت کی حکومت نے افغانستان ، فلپائن اور ملیشیا سے انے والی تمام ہوائی جہازوں کو روک دیا ہے، آج دو پہر تین بجے سے ہی یہ پابندی نافذ ہوگی۔
ذرائع نے یہ بھی کہا کہ یہ پابندی 31 مارچ تک جاری رہے گی، بھارت کی حکومت نے کرونا وائرس کے بڑھتے اثرات کو لے کر یہ فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ کرونا وائرس کے مثبت معاملات کی تعداد بھارت میں بھی روز بروز بڑھتی جا رہی اور تعداد 100 سے تجاوز کر چکی ہے، تمام ملکوں نے اپنے اپنے ممالک میں سفر پر پابندی بھی عائد کیے ہیں اور تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا حکم بھی جاری کیا ہے۔