نئی دہلی: مرکزی وزیر ماحولیات و جنگلات پرکاش جاوڈیکر نے قومی دارالحکومت دہلی اور اس سے ملحقہ ریاستوں میں بڑھتی ہوئی آلودگی کی روک تھام کے واسطے اقدامات تجویز کرنے کے لئے کمیشن کی تشکیل کو ایک اہم اقدام قرار دیا۔ جاوڈیکر نے آج یہاں منعقدہ مرکزی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس ایک سوال کے جواب میں صحافیوں کو بتایا کہ اس کمیشن کی تشکیل ایک اہم قدم ہے ۔ آلودگی سے نمٹنے کے لئے کمیشن کو مختلف اقدامات کرنے کا مکمل اختیار حاصل ہے ۔
