حیدرآباد ۔ 6۔ مارچ (سیاست نیوز) ماحولیات جنگلات انڈومنٹس اور قانون کے وزیر اے اندرا کرن ریڈی نے سینئر عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ آلودہ گاڑیوں صنعتوں اور دواخانوں کے خلاف فوجداری کیسں درج کریں کیونکہ آلودگی سے عوام کی صحت خراب ہورہی ہے ۔ انہوں نے عہدیداروں سے کہا کہ وہ آلودگی کی روک تھام کیلئے فوری اقدامات کریں ۔ اندرا کرن ریڈی نے کہا کہ آلودگی کے معاملہ میں تلنگانہ کو دوسرے دہلی نہیں بننا چاہئے ۔ ماحولیات کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات لازمی ہیں ۔
سیول سرویس امیدواروں کو اسکالر شپس
حیدرآباد ۔ 6 ۔ مارچ : ( راست ) : سیول سرویس امیدواروں کے لیے کل ہند بزم رحمت عالم نے ایم اے غفار اسکالر شپ کا اعلان کیا ہے ۔ جس کا مقصد امیدواروں کی ہمت افزائی کرنا ہے ۔ صدر بزم جناب ایم اے مجیب نے بتایا کہ ایسے امیدوار جو سیول سرویس کے امتحانات کی تیاری کررہے ہیں وہ اسکالر شپس کے حصول کے لیے 19 مارچ یا اس سے قبل درخواستیں دفتر بزم واقع روبرو خواجہ منشن 103 ، فرسٹ فلور اوکس کامپلکس پر داخل کریں اور امیدواروں کو 24 مارچ کو صبح 10 تا 5 بجے شام کے درمیان دفتر ہذا سے رجوع ہونے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔۔