نئی دہلی:راجیو گاندھی کینسر انسٹی ٹیوٹ اینڈ ریسرچ سنٹر (آر جی سی آئی آر سی) نے کہا ہے کہ آلودگی بڑھنے کے سبب پھیپھڑے کے کینسر کا خطرہ بڑھ گیا ہے ۔پھیپھڑوں کے کینسر کے لئے نومبر کو بیداری کا مہینہ کے طورپر منایا جاتا ہے ۔ اس موقع پر آر جی سی آئی آر سی میں تھوراسک سرجیکل آنکلوجی کے سربراہ اور سینئر کنسلٹنٹ ڈاکٹر ایل ایم ڈارلونگ نے کہا کہ”آلودگی کی بڑھی ہوئی سطح سے پھیپھڑوں کے کینسر کا خطرہ بڑھ گیا ہے اور اب یہ سگریٹ نوشی سے ہونے والی بیماری نہیں رہ گئی ہے ۔ یہاں تک کہ نوجوان بھی اس کی زد میں آنے لگے ہیں۔ بدقسمتی سے آخری مرحلے پر زیادہ تر مریضوں کا پتہ چلتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ ہندوستان میں کینسر کی اموات میں پھیپھڑے کے کینسر سے ہونے والی موتیں سب سے زیادہ ہیں”۔جلد جانچ کرانے کی ضرورت کے بارے میں ڈاکٹر ڈارلونگ نے کہا کہ “پھیپھڑوں کے کینسر کی بروقت جانچ بہت ضروری ہے۔
