آلودہ پانی کی سربراہی کوئی پرسان حال نہیں

   

حیدرآباد ۔ 6۔ مارچ (سیاست نیوز) نیو ملک پیٹ ڈیویژن کے علاقہ آنند نگر کے عوام کو گزشتہ بیس دن سے پینے کے پانی کی پائپ لائن سے آلودہ پانی سپلائی ہورہا ہے ۔ متعلقہ عہدیداروں سے بارہا نمائندگی کی گئی لیکن کوئی ٹس سے مس نہیں ہوا ہے ۔ ایک دن کے وقفہ سے تین گھنٹے پانی کی سربراہی ہوتی ہے ۔ گزشتہ 3 ہفتے سے تقریباً دو گھنٹے آلودہ پانی سربراہ کیا جارہا ہے۔ پینے کا پانی ڈرینج کے پانی کے ساتھ آرہا ہے گزشتہ 15 دن سے شہری روزانہ متعلقہ حکام سے شکایت کررہے ہیں لیکن کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔