بھونگیر۔/7 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)بھونگیر ضلع کے آلیر منڈل میں آج کانگریس پارٹی اقلیتی سیل ضلع صدر شیخ مظہرببلو کی قیادت میں اقلیتی سیل کا اہم اجلاس منعقدہوا۔اس موقع پر آلیر ٹاون صدر کے طور پر محمد اعجاز کو دوبارہ نامزد کرنے پر انہیں تہنیت پیش کی گئی۔اس موقع پر شیخ مظہر نے کہا کہ کانگریس پارٹی کے استحکام اور آئندہ انتخابات میں کانگریس کی کامیابی ہی اقلیتی سیل کا واحدمقصدہے اسی مقصدکے تحت کانگریس پارٹی اقلیتی سیل کی جانب سے سخت جدوجہد کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر نے انتخابات سے قبل اقلیتوں کو 12 فیصد تحفظات،وقف بورڈ کو جوڈیشیل اختیارات،دینے کا وعدہ کیا تھا۔تاہم اقتدار میں آنے کے بعد ان تمام وعدوں کو فراموش کردیا گیا ہے اور مسلمانوں کو درپیش مسائل کی یکسوئی میں بی آر ایس حکومت ناکام ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر نے تلنگانہ میں اقتدار حاصل کرنے کیلئے بی جے پی سیخفیہ مفاہمت کرلی ہے۔اور بی جے پی بی آر ایس کی پالیسوں پر نرم رویہ اختیار کئے ہوئے ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور بی آر ایس کی دوستی سے مسلمانوں کو چوکنا رہنا چاہئے۔اور آئندہ انتخابات میں بی آر ایس کو سبق سکھانے کیلئے کمربستہ ہونے کی اپیل کی۔اس موقع پر قائدین اور دیگرموجود تھے۔