آل انڈیا فارورڈ بلاک کی تاسیسی تقاریب

   

Ferty9 Clinic

حسن آباد ۔ ملک گیر سطح پر بائیں بازو محاذ میں شامل قومی سیاسی جماعت آل انڈیا فارورڈ بلاک کی 81 ویں تاسیسی تقاریب آج حلقہ اسمبلی حسن آباد میں شامل منڈلوں میں مقامی کمیٹیوں کی جانب سے علحدہ علحدہ طور پر منائی گئی ۔ جس میں پارٹی قائدین و کارکنوں نے پارٹی پرچم کو لہراکر سلامی دی ۔ حسن آباد امبیڈکر چوک پر پارٹی کے ریاستی قائد جی ومشی چندر ریڈی نے بتایا کہ ملک کو انگریزوں کی غلامی سے آزاد کروانے کے خاطر مجاہد آزادی نیتاجی سبھاش چندر بوس نے فارورڈ بلاک باڈی کو قائم کرتے ہوئے جدوجہد آزادی میں کانگریس کے متبادل سیاسی قوت کے طور پر پیش کیا تھا ۔

رکن اسمبلی کا دورہ آرمور
آرمور ۔ٹی آرایس سینیئر لیڈر پنڈت پریم نے بتایا کہ رکن اسمبلی آرمور وہPUCچیرمین جیون ریڈی 25 جون کو صبح آرمور کا دورہ کریں اور ریاست تلنگانہ کی شجر کاری اسکیم ہریتاہرم پروگرام کا افتتاح کریں آرمور ٹاؤن کے علاوہ حلقہ اسمبلی آرمور کے مختلف مقامات کا دورہ کرتے ہوئے شجر کاری انجام دیتے ہوئے حلقہ اسمبلی آرمور میں ہریتاہرمپروگرام کا آغاز کیا جائے گا۔