آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے ’’ٹارگیٹ تلنگانہ‘‘ آپریشن کا آغاز

   

کمیٹیاں تشکیل، محمد علی شبیر پبلسٹی ، ڈی سریدھر بابو انتخابی منشور کمیٹی کے صدورنشین

حیدرآباد ۔ 9 ستمبر (سیاست نیوز) آل انڈیا کانگریس کمیٹی ’’ٹارگٹ تلنگانہ‘‘ کا نشانہ مختص کرتے ہوئے کسی بھی حال ریاست میں حکومت تشکیل دینے کی حکمت عملی تیار کرتے ہوئے کام کررہی ہے اور اس سلسلہ میں 8 مختلف کمیٹیاں تشکیل دیکر پارٹی کیڈر میں ایک نیا جوش و خروش بھرنے کی کوشش کی ہے۔ کانگریس کے رکن اسمبلی ڈی سریدھر بابو کی قیادت میں 24 رکنی انتخابی منشور کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں عبیداللہ کوتوال اور طاہر بن حمدان کو بھی شامل کیا گیا۔ کانگریس کے سینئر قائد سابق وزیر محمد علی شبیر کی قیادت میں 12 رکنی پبلسٹی کمیٹی جبکہ سابق ڈپٹی چیف منسٹر داموھر راج نرسمہا کی قیادت میں 9 رکنی الیکشن مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں فخرالدین کو شامل کیا گیا ہے۔ بلرام نائیک کی قیادت میں 10 رکنی اے آئی سی سی پروگرام ایمپلیمنشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں سید نظام الدین کو نمائندگی دی گئی ہے۔ اے آئی سی سی سکریٹری سمپت کمار کی قیادت میں 14 رکنی چارج شیٹ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں عظمیٰ شاکر، شیخ عبداللہ سہیل، سراج امین خان کے علاوہ پردیش کانگریس کمیٹی کے تمام ترجمان ایکس افیشو ارکان ہوں گے۔ جے کسم کمار کی قیادت میں 9 رکنی کمیونکیشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں ایم اے فہیم، فیروزخان، اویز الدین کے علاوہ دوسرے شامل ہیں۔ سابق رکن پارلیمنٹ پونم پربھاکر کی قیادت میں 17 رکنی ٹریننگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جس میں سید عظمت اللہ حسینی، ایم اے باسط کے علاوہ دوسرے شامل ہیں۔ پریم ساگر کی قیادت میں 13 رکنی اسٹار جیٹی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں عامر جاوید کے علاوہ دوسرے شامل ہیں۔ن