نئی دہلی۔ 16اگست(یواین آئی)آل انڈیا یونانی طبی کانگریس (دہلی) کی جانب سے 79 ویں جشن آزادی کے موقع پر ایک پُروقار تقریب کا اہتمام بیری والا باغ، نئی دہلی میں کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے کہا کہ جشن آزادی کا مطلب ملک کے ہر شخص کی خوش حالی۔انہوں نے کہا کہ انصاف پر مبنی حکمرانی اور عمدہ صحت ہر شخص کی خوش حالی کی ضمانت ہے ۔ بہت بڑے اسپتال کے قیام سے لوگوں کو تسلی ضرور ملتی ہے مگر تسلی بخش علاج نہیں۔ صحت بخش غذا کا نعرہ یقینا خوش آئند ہے مگر ملاوٹ سے پاک غذا کی فراہمی انتہائی اہم ہے ۔