ملبورن ۔ 22 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم میں ذہنی دباؤ کی وجہ سے کھلاڑیوں کا کرکٹ سے دور ہونا ایک وباء کی مانند پھیل رہا ہے اور اب خاتون ٹیم کی آل راونڈر صوفیا مولی نیکس نے بھی ذہنی صحت کے مسائل کی وجہ سے کرکٹ سے وقفہ لے لیا ہے۔ 21 سالہ صوفیا جنہوں نے آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کی ایک ٹسٹ میں نمائندگی کی ہے لیکن اب وہ بگ باش میں اپنی ٹیم رینی گارڈس کے ساتھ ملبورن کا مقابلہ نہیں کریں گی۔ آسٹریلیا کی انہوں نے 3 ونڈے اور 17 ٹی 20 مقابلوں میں نمائندگی کی ہے۔