حیدرآباد ۔ یکم ۔ جنوری : ( راست ) : قانون شہریت سی اے اے اور این آر سی کے ذریعہ بھارت کے مسلمانوں کو قید کرنے یا ملک در بدر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ، اس کالے قانون کی سارے ملک میں مخالفت ہورہی ہے ہر چھوٹے بڑے شہروں میں دھرنے ، ریالیاں اور جلسے ہورہے ہیں ، غیر مسلموں کے کئی گروپ بھی اس میں حصہ لے رہے ہیں ۔ چونکہ بی جے پی حکومت کو پارلیمنٹ میں عددی اکثریت حاصل ہے ۔ اس لیے وہ تیزی کے ساتھ ایسے قوانین بنا رہی ہے جس سے مسلمانوں کو الگ تھلگ کیا جاسکے ۔ اس کے خلاف شہر حیدرآباد کی چھوٹی بڑی جماعتوں ، اداروں ، انجمنوں ، نے مل کر ایک جائنٹ ایکشن کمیٹی بنائی ہے۔ اس کمیٹی کی جانب سے 4 جنوری دوپہر 2 تا شام 5 بجے ایک احتجاجی ملین مارچ کا اہتمام نیکلس روڈ ٹینک بنڈ پر کیا گیا ہے ۔ مولانا نصیر الدین ناظم وحدت اسلامی تلنگانہ نے مرد و خواتین اور نوجوانوں سے شرکت کی اپیل کی ہے ۔۔