آمدنی کا 70 فیصد طبی خدمات کے لیے مختص گلوبل ہاسپٹلس کے بانی کا اعلان

   

حیدرآباد ۔ 11 اگست (سیاست نیوز) گلوبل ہاسپٹلز کے بانی سینئر گیاسٹرواینٹالوجسٹ ڈاکٹر کنچرلہ رویندر ناتھ نے اپنی 70 فیصد آمدنی تقریباً 350 کروڑ روپے طبی خدمات کے لئے مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس آمدنی کے ذریعہ گلوبل ہیلت ٹیک ورسٹی اینڈ انوویشن ہب (جی ایچ یو آئی ایچ) کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ حیدرآباد میں بی ایچ یو آئی ایچ کو قائم کرتے ہوئے اس ادارے کو ہندوستانی صنعتی نظام کے قانون کے تحت سکشن 8 (غیر منافع بخش رضاکار این جی او) کے تحت رجسٹریشن کیا گیا ہے۔ اس یونیورسٹی میں 750 تا ایک ہزار لیٹر کا دواخانہ مختلف شعبوں کی تحقیق کے لئے ریسرچ پر مبنی خصوصی مرکز جس کے ذریعہ نئی ایجاداد اور ریسرچ ڈیولپمنٹ کے مواقع فراہم کئے جائیں گے ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس طرح کا یہ ادارہ ہندوستان میں اپنی نوعیت کا پہلا ادارہ ہوگا۔ جبکہ عالمی سطح پر بھی اس طرح کے بہت کم ادارے پائے جاتے ہیں اس عمل کو جاری رکھنے کے لئے رجسٹریشن کے ذریعہ خصوصی ایگزیکٹیو ٹرس کو مقرر کیا گیا ہے۔ اس یونیورسٹی کے ذریعہ ماہرین ڈاکٹرس، نرسوں کے علاوہ تجربہ کار ٹکنیکی عملہ کو تیار کرنا ہی اصل مقصد بتایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ امریکہ کے مقابل ہمارے ملک میں ہر ہزار شہریوں کے لئے موجودہ ہاسپٹلس اور بستروں کی تعداد بہت کم ہے۔ ہندوستان کو اس مقام تک پہنچنے کے لئے ملک میں مزید 24 لاکھ ڈاکٹرس اور ہاسپٹلس میں 20 لاکھ سے زائدبستروں کی ضرورت درکار ہے۔ ان ضروریات کی تکمیل اور موجودہ حالات کے لحاظ سے ہم آہنگ افرادی قوت کو پورا کرنے کے مقصد کے تحت نشانہ کو پورا کرنے کے لئے (جی ایچ یو آئی ایچ) کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریموٹ طریقہ کار کے ذریعہ علاج اور اخراجات کو کم کرنے کے لئے ضروری اقدامات کو اس یونیورسٹی کے تحت یقینی بنانے کا اقدام کیا جارہا ہے۔