نئی دہلی۔ 11 جون (سیاست ڈاٹ کام) کورونا وائرس کی وباء سے بچاؤ کیلئے لاک ڈاؤن اور معاشی بحران کے علاوہ ملک میں روزگار سے محرومی میں مسلسل اضافہ باعث تشویش ہے۔ آمدنی اور ملازمت کے بغیر تقریباً آدھی آبادی کا ایک ماہ سے زیادہ عرصہ تک جینا مشکل ہوجائے گا۔
IANS
کے ایک سروے کے مطابق 28.2% مرد حضرات کا کہنا ہے کہ بغیر آمدنی کے وہ ایک ماہ سے کم عرصہ تک زندہ رہیں گے جبکہ 20.7% کا کہنا ہے کہ وہ ایک ماہ تک رہیں گے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ 10.7% نے کہا کہ وہ بغیر آمدنی کے ایک سال سے زیادہ عرصہ تک زندہ رہ سکتے ہیں۔ خواتین کا ردعمل کم و بیش ایسا ہی ہے۔ سروے کے مطابق بزرگ شہریوں کے بغیر آمدنی کے زندہ رہنے کی شرح بہترین ہے۔