آمدنی کے متبادل ذرائع تلاش کرنے عہدیداروں کو ڈپٹی چیف منسٹر کا مشورہ

   

حیدرآباد ۔ 31 اگست (سیاست نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر اور وزیرفینانس ملوبھٹی وکرمارکا نے کل عہدیداروں سے کہا کہ عوام پر زائد ٹیکس بوجھ ڈالے بغیر آمدنی کے متبادل ذرائع تلاش کرنے پر توجہ دی جائے۔ یہاں منعقدہ ایک جائزہ اجلاس میں ڈپٹی چیف منسٹر نے عہدیداروں سے ریاست کی آمدنی میں اضافہ کیلئے نئے نظریات پیش کرنے کی خواہش کی۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی جلد ہی آمدنی کے وسائل پر ایک اجلاس طلب کریں گے جس میں عہدیدار ریاست کے مالیہ میں بہتری کیلئے اپنے نظریات پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت نے سابق بی آر ایس حکومت کے برعکس عہدیداروں کو آزادی دی ہے تاکہ وہ ریونیو کے ذرائع میں اضافہ کیلئے کسی پس و پیش کے بغیر فیصلے کرسکیں۔