آموں کی آن لائن بکنگ ، عوام کا زبردست ردعمل

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔4 مئی (سیاست نیوز) محکمہ ہارٹیکلچر کی رہنمائی کے تحت آم کے کاشت کاروں خصوصا خواتین کی مدد کرنے والے اورآم کی خریداری میں مدد دینے لاک ڈاؤن کے دوران پھلوں کی مارکیٹنگ کے مسائل پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے اور اس کیلئے ریاستی حکومت نے قدرتی طور پر پکے آموں کی فروخت کی آن لائن بکنگ متعارف کروائی ہے جو عوام میں کافی مقبول ہوئی ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ انہوں نے حیدرآباد و سکندرآباد کے عوام کو یکم مئی سے محکمہ ڈاک کے تعاون سے فراہمی کیلئے ابتدائی طور پر فون پر آم کی بکنگ کا اعلان کیا تھا ۔ تاہم دو دیئے گئے فون نمبروں پر بکنگ سسٹم کو زبردست ردعمل نے پہلے دو دن بہت سارے صارفین کو بکنگ کے موقع فراہم نہیں کئے ۔ مسئلے پر قابو پانے محکمہ نے آن لائن بکنگ کے بہتر انتظامات کا فیصلہ کیا ہے۔آن لائن بکنگ کی سہولت اتوار کی صبح 8 بجے سے لوگوں کو دستیاب ہوئی اور وہ ویب لنک https://tfresh.org/ پر لاگ ان ہوکر آموں کا آرڈر دے سکتے تھے اور یہ آرڈر صبح 8 سے شام 6 بجے کے درمیان بک کیے جاسکتے ہیں۔ جمعہ کے روز پہلے دن فون پر بکنگ کی سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ہی عوام میں یہ خدمت کافی مقبول ہوگئی ہے۔مجموعی طور پر 254 صارفین نے پہلے دن2085کلوگرام آم کی بکنگ کروائی لیکن محکمہ کو دئے گئے نمبروں (7997724925 اور 7997724941) سے متصل نہ ہونے کی شکایات کی ایک بڑی تعداد موصول ہوئی ہے۔