آم کے باغ میں دو معصوم بچوں کو گوبر کھلادیا گیا

   

حیدرآباد ۔ محبوب آباد میں ایک ایسا شرمناک واقعہ پیش آیا جہاں دو معصوم لڑکوں کو آم کے باغ میں داخل ہونے کی سزا دیتے ہوئے انہیں رسی سے باندھ کر زبردستی گوبر کھلایا گیا اور ان کے چہروں کو گوبر سے لیپ کر زدوکوب کیا گیا ۔ ظالموں نے اس سارے انسانیت کو شرمندہ کرنے والے واقعہ کا ویڈیو بناکر بھی سوشیل میڈیا پر وائرل کردیا ۔ محبوب آباد کے کنٹیا پالپم روڈ پر جو تھورور پلیس اسٹیشن کے حدود میں سپرنٹنڈنٹ پولیس نندلا کوٹی ریڈی نے بتایا کہ یہ لڑکے اپنے گمشدہ کتے کو تلاش کرنے کیلئے آم کے باغ میں داخل ہوئے تھے ۔ ان دونوں کا تعلق بیدا بڈاگا طبقہ سے ہے ۔