ورنگل ۔کانگریس پارٹی کی جانب سے ملک کی سابق وزیر اعظم انجہانی محترمہ اندرا گاندھی کی37برسی پروگرام کا ورنگل میں انعقاد عمل میں لایا گیا ۔محمد ایوب ریاستی سکریٹری کانگریس پارٹی تلنگانہ نے انجہانی اندراگاندھی کے مجسمہ پر پھول مالا پہناکر زبردست خراج عقیدت پیش کیا ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ اس موقع پر انہوںنے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ سابق وزیر اعظم انجہانی اندراگاندھی نے ملک کی ترقی کے لئے کئی ایک اصلاحات لائیں ۔اندرا گاندھی نے سب سے پہلے بینکوں کو قومیانہ کیا ۔اسی طرح دلت ،گریجن اور دیگر پسماندہ طبقات کے غریبوں میں اراضیات کی تقسیم کی ۔غریبی ہٹائو نعرے کے ذریعہ ملک کی عوام کو شعور بیدار کیا ۔غربت کے خاتمہ کے لئے 20نکاتی اسکیم کی تشکیل دی ۔اور کئی ایک انقلابی تبدیلیا لائیں ۔انجہانی اندراگاندھی کی ملک کے لئے خدمات نا قابل فراموش ہیں ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ کانگریس قائدین سدانندم ،مندا سینو ،پربھاکر ،ارون ،سنتوش ،جنو آدم ،جی راجو ،کشن رمیش ،اور کانگریس کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔
