تلنگانہ بھون میں رحمت نگر ڈیویژن کا اجلاس ،کے ٹی آر نے سنیتا کو متعارف کرایا
حیدرآباد /10 ستمبر ( سیاست نیوز ) آنجہانی رکن اسمبلی ایم گوپی ناتھ کی بیوہ سنیتا اسمبلی حلقہ جوبلی ہلز کے ضمنی انتخاب میں متوقع امیدوار ہوسکتی ہیں۔ بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر نے آج تلنگانہ بھون میں اسمبلی حلقہ جوبلی ہلز کے رحمت نگر ڈیویژن سے تعلق رکھنے والے بی آر ایس کارکنوں کا اجلاس طلب کرتے ہوئے سنیتا کا پارٹی کارکنوں سے تعارف کرایا اور ضمنی انتخاب میں ماگنٹی گوپی ناتھ کے ارکان خاندا۸ کا ساتھ دینے کی اپیل کی ۔ اس موقع پر بی آر ایس کے ایم ایل سی ایل رمنا ، پارٹی کے سینئیر قائد شیخ عبداللہ سہیل کے علاوہ دوسرے قائدین موجود تھے ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ آنجہانی قائد اس حلقہ سے تین مرتبہ منتخب ہوچکے ۔ انہوں نے جوبلی ہلز اسمبلی حلقہ کی ترقی اور عوام کے فلاح و بہبود کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کرچکے ہیں۔ ان کی اچانک موت سے ضمنی انتخاب منعقد ہونے والے ہیں۔ حلقہ کے عوام کی ذمہ داری آنجہانی قائد کے ارکان خاندان کا بھرپور ساتھ دیں۔ کے ٹی آر نے کہا کہ 22 ماہی دور حکومت میں کانگریس نے عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا نہیں کیا ۔ کانگریس میں شامل نہ ہونے پر بی آر ایس کے کارکن سردار کے مکان کو منہدم کرنے کی کوشش کرنے پر انہوں نے خودکشی کی جس کا بی آر ایس پارٹی کو بے حد افسوس ہے ۔ حیڈرا کی انہدامی کارروائی کے خوف سے کوکٹ پلی میں بوچماں نامی خاتون بھی خودکشی کرلی ۔ ایسے حالات میں ا گر جوبلی ہلز کے ضمنی انتخاب میں کانگریس کو ووٹ دیا جاتا ہے تو مکانات منہدم کرنے کیلئے لائیسنس دینے کے مترادف ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ تمام سروے بی آر ایس کے حق میں ہے۔ باوجود اس کے بی آر ایس کے ورکرس کو مزید جوش و خروش کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ عام انتخابات میں شہر حیدرآباد کے عوام نے تمام اسمبلی حلقوں میں بی آر ایس کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنایا ہے ۔ اسی جوش و جذبہ سے جوبلی ہلز کے ضمنی انتخاب میں بی آر ایس کو کامیاب بنانے کی ضرورت ہے ۔ کے ٹی آر نے پارٹی کے قائدین و کارکنوں کو مشورہ دیا کہ 14 ستمبر تک وہ اسمبلی حلقہ جوبلی ہلز کے گھر گھر پہونچکر آنجہانی ایم گوپی ناتھ نے جو ترقیاتی کام کئے فلاحی اسکیمات پر عمل آوری کی ۔ اس کے تعلق سے عوام میں شعور بیداری کریں۔ بی آر ایس کے حامیوں اور کارکنوں کے ووٹ ووٹر لسٹ سے نکال دینے پر دوبارہ ووٹر لسٹ میں شامل کرنے کی مہم شروع کریں۔ 2