آنجہانی سی پی آئی قائد کے ارکان خاندان کا اہم فیصلہ

   

سدھاکر ریڈی کی مکمل جائیداد عوام میں تقسیم کرنے کا اعلان
حیدرآباد ۔ یکم ستمبر (سیاست نیوز) سی پی آئی کے قومی آنجہانی قائد ایس سدھاکر ریڈی کے ارکان خاندان نے اہم فیصلہ کیا ہے۔ ان کی اہلیہ وجئے لکشمی نے آج ایک بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ آنجہانی قائد کی تمام جائیداد عوام میں تقسیم کردی جائے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ سدھاکر ریڈی کو وراثت میں حاصل ہوئی ساڑھے چار ایکر اراضی عوام اور نوجوانوں کی ضرورت کیلئے خرچ کی جائے گی۔کمیونسٹ جماعتوں کے قائدین نے آنجہانی قائد کے ارکان خاندان کی جانب سے لئے گئے فیصلہ کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ قابل ستائش ہے۔ ایس دھاکر ریڈی نے اپنی زندگی عوام کے لئے وقف کردی تھی ۔ اپنی آخری سانس تک انہوں نے عوامی مفادات کیلئے کام کیا۔ مرنے کے بعد بھی ان کی نعش میڈیکل طلبہ کیلئے حوالے کردی گئی ۔ سدھاکر ریڈی کے انتقال کے بعد ان کے ارکان خاندان نے ان کی جو بھی جائیداد تھی وہ غریبوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، وہ صرف کمیونسٹ قائدین ہی کرسکتے ہیں۔ آج کی نوجوان نسل کیلئے آنجہانی قائد کے ارکان خاندان فیصلہ نوجوانوں کے لئے مشعل راہ ہے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں ناسازیٔ صحت کے بعد ایس سدھاکر ریڈی نے آخری سانس لی۔ وہ 1998 اور 2004 میں لوک سبھا انتخابات میں نلگنڈہ سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے۔ اے آئی ایس ایف سے اپنی سیاسی زندگی شروع کرنے والے ایس سدھاکر ریڈی 2012 سے 2019 تک سی پی آئی کے قومی جنرل سکریٹری حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ تین مرتبہ وہ قومی جنرل سکریٹری کی حیثیت منتخب ہوئے۔2