لندن ۔ 4 نومبر (ایجنسیز) برطانیہ کی آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کے ملبوسات اور ذاتی استعمال کی اشیاء پر مشتمل ایک عظیم الشان نمائش اپریل 2026ء میں لندن میں منعقد ہوگی، جس میں ان کے مشہور شاہی لباس، ٹوئڈ جیکٹس اور معروف دوپٹے شامل ہوں گے۔یہ نمائش بکنگھم پیلس کے کنگز گیلری ہال میں لگائی جائے گی جہاں تقریباً 200 نایاب شاہی اشیاء نمائش کیلئے پیش کی جائیں گی۔ ان میں سے نصف اشیاء پہلی بار عام عوام کو دکھائی جائیں گی۔ نمائش کے ٹکٹ آئندہ منگل سے فروخت کیلئے دستیاب ہوں گے۔ رائل کلیکشن ٹرسٹ کے مطابق یہ مجموعہ ملکہ کے طویل اور تاریخی دورِ حکومت کی نمائندگی کرے گا۔ ملکہ الزبتھ دوم 2022ء میں 96 برس کی عمر میں وفات پا گئیں۔