ظہیرآباد 5/ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سابق نائب وزیر اعظم آنجہانی بابو جگجیون رام کے 116 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ظہیرآباد ٹاون میں بابو جگجیون رام کے مجسمہ پر رکن اسمبلی ظہیرآباد کونینٹی مانک راو اور ڈی سی ایم ایس چیر مین ملکاپور شیو کمار نے گلہائے عقیدت چڑھائی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی نے کہا کہ بابو جگجیون رام ایک ایسے لیڈر تھے جنہوں نے دلتوں اور غریبوں کے لیے جدوجہد کی ۔ وہ ایک ایسے جنگجو بھی تھے جنہوں نے پسماندہ لوگوں کی بہتری کیلئے انتھک کام کئے ۔ ڈاکٹر بابو جگجیون رام ایک آزادی پسند اور سماجی مصلح بھی تھے ۔ ان کی یوم پیدائش مناکر انہیں بے حد مسرت ہورہی ہے۔ اس موقع پر مارکیٹ کمیٹی کے سابق چیرمین جی گنڈپا ، سابق ایم پی پی وجے کمار ، سابق میونسپل چیرمین منکال سبھاش ، الادی نرسملو ، ایس سی ایس ٹی ویجیلنس ممبر بنتو رام کرشنا ، سرپنچ فورم کے صدر روی کرن ، بنگاری سریش ، سابق زیڈ پی ٹی سی مانیماں ، خواتین لیڈر شیلا رمیش ، سابق کونسلر بنڈی موہن ، جئے راج ، اروندھتی سنگم لیڈران رامچندر ، ورال ، دیگر قائدین متھن راج ، اسرائیل بابی ، دلت ایسوسی ایشن کے قائدین ، بی آر ایس قائدین اور اراکین موجود تھے ۔
با بو جگجیون رام کی یوم پیدائش تقریب
چنور /5 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منچیریال کے چنو ر میونسپل کے احاطہ میں ملک کے سابق نائب وزیر با بو جگجیوان رام کی یوم پیدائش تقریب بڑے پیمانے پر منائی گئی جگجیون رام کی تصویر کو پھول مالا ڈال کر خراج عقیدت پیش کیا اس موقع پر میونسپل چیرمین ارچنا رام لعل وائس چیئرمین محمد نواز کونسلر س کو آپشن ممبر س کے علاوہ دوسرے بھی موجود تھے میونسپل چیئرمین خطاب کرتے ہوئے کہا کہ با بو جگجیواں رام نے دلتوں کیلئے بہت کچھ کیا جگھیوان رام ایک بہت نیک اور بہت اچھے تھے بچھڑے ہوئے طبقات کیلئے انہوں نے جدوجہد کی ان کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا۔