آنجہانی وزیر اعظم پی وی نرسمہا راؤ کو خراج عقیدت

   


کریم نگر ۔ 23 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ہندوستان کے سابقہ وزیر اعظم پی وی نرسمہا راؤ کو ریاستی وزیر برائے محکمہ آبکاری و سیاحت وی۔ سرینواس گاؤڈ ، ریاستی وزیر برائے بہبود پسماندہ طبقات و سیول سپلائیز گنگولا کملاکر نے خراج عقیدت پیش کی ۔ ترقیاتی کاموں کے جائزے کیلئے ضلع کو پہنچے ریاستی وزیر آبکاری و سیاحت وی۔ سرینواس گاؤڈ کے ہمراہ ریاستی وزیر برائے بہبود پسماندہ طبقات و سیول سپلائیز گنگولا کملاکر اور پلاننگ بورڈ وائیس چئیرمین بی۔ ونود کمار نے سابقہ وزیر اعظم پی۔ وی نرسمہا راؤ کے 18 ویں یوم وفات کے ضمن کریم نگر عجوالا پارک میں نصب پی۔ وی نرسمہاراؤ کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کئے گئے۔ اس موقع پر ریاستی پلاننگ کمیشن نائب صدر بی۔ ونود کمار ، سیول سپلائیز کارپوریشن چئیرمین رویندر سنگھ ، ضلع پریشد صدر نشین کے۔ وجیا ، رکن کونسل کاؤشک ریڈی ، مئیر سنیل راؤ ، انچارج کلکٹر گریما اگراوال ، اسسٹنٹ کلکٹر لینین وتسل ٹوپو ، میونسپل کمشنر سیوا ایسلاوت ، جمی کنٹہ میونسپل چئیرمین وینکٹیشورلو ، ضلع عہدیدار برائے سیاحت راجیشور راؤ و دیگر نے شرکت کی۔