حیدرآباد ۔ 23 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : سابق وزیر اعظم آنجہانی پی وی نرسمہا راؤ کی 17 ویں برسی کے موقع پر نکلس روڈ پی وی گھاٹ پر گورنر تلنگانہ ٹی ایس سوندرا راجن کے علاوہ ریاستی وزراء ٹی سرینواس یادو ، محمد محمود علی ، سرینواس گوڑ ، ٹی آر ایس کے رکن اسمبلی ایم گوپال ، ٹی ار ایس کی رکن قانون ساز کونسل ایس وانی دیوی کے علاوہ آنجہانی قائد کے ارکان خاندان نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔ اس موقع پر وزیر ٹی سرینواس یادو نے کہا کہ آنجہانی پی وی نرسمہا راؤ نے ملک میں کئی اصلاحات لاتے ہوئے ملک کو معاشی طور پر مستحکم بنانے میں جو رول ادا کیا ہے وہ ناقابل فراموش ہے ۔ ایسی عظیم شخصیت کو مرکزی حکومت نے نظر انداز کردیا ۔ جب کہ تلنگانہ حکومت نے تلنگانہ کے سپوت پی وی نرسمہا راؤ کی صد سالہ تقاریب منائی ۔ پی وی نرسمہا راؤ کا قد آور مجسمہ تنصیب کرتے ہوئے ان کا احترام کیا ۔ انہوں نے بحیثیت وزیر اعظم ملک کے لیے جو خدمات انجام دی ہے اس پر سارے ملک کو فخر ہے ۔۔ ن