آنجہانی ڈی سرینواس کی یوم پیدائش پر کھیلوں کے مقابلے و انعامات کی تقسیم

   

نظام آباد: 28؍ستمبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سابق ریاستی وزیر کانگریس ڈی سرینواس کی یوم پیدائش کے موقع پر نظام آباد اسپورٹس پروموشن سوسائٹی کے تحت فرسٹ مئیر ڈی سنجے جو اسپورٹس سوسائٹی کے صدر بھی ہیں ان کی قیادت میں ڈی یس میدان اولڈ کلکٹریٹ گراونڈ پر 23 /ستمبر سے 5 روزہ کھیلوں کا آغاز کیا گیا تھا27/ستمبر کو آنجہانی ڈی سرینواس کی یوم پیدائش کے موقع پر فائنل میاچس منعقد ہوئے اور شام 6 بجے آنجہانی ڈی سرینواس کی رنگا رنگ سالگرہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔آنجہانی ڈی سرینواس کی سالگرہ تقریب میں تلگو فلمی دنیا کے ابھرتے ہوئے معروف نوجوان اداکار ہیرو آکاش پوری جگن ناتھ نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی ۔اس تقریب میں کلچرل پروگرام منعقد کئے گئے۔ جس میں مختلف اسکولس کے طلباء و طالبات نے ڈانس کے ذریعے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ یوم پیدائش ڈی سرینواس کے دوران 5 روزہ کھیلوں کا مقابلوں میں فاتح ٹیموں اور کھلاڑیوں کو ڈی سنجے کی صدارت مہمان خصوصی میں ٹالی ووڈ ہیرو جگن ناتھ پوری کے ہاتھوں (این. ایس. پی. سی) نظام آباد اسپورٹس پروموشن سوسائٹی کپ کے علاوہ اول مقام حاصل کرنے والی ٹیموں کو 10/ہزار روپے نقد رقم اور دوسرا مقام حاصل کرنے والی ٹیموں کو این ایس پی سی کپ و 5 ہزار روپے نقد رقم کے علاوہ دیگر ٹیموں اور کھلاڑیوں کو کپ و ترغیبی انعامات اور نقد رقم سے نوازا گیا. فائنل میچ اور آنجہانی ڈی سرینواس کی سالگرہ تقریب کے موقع پر ضلع بھر کے تقریباً 150 / اسکولس. جونیئر کالجس کے ہزاروں طلباء کھلاڑیوں اور انکے سرپرستوں کی بڑی تعداد کے علاوہ ضلع اسپورٹس کے اہم ترین شخصیات اور نظام آباد اسپورٹس پروموشن سوسائٹی کے ذمہ دار و اراکین بھی موجود تھے۔