انکاپلی۔ 3 ؍ مئی (سیاست ڈاٹ کام ) آندھراپردیش کے ضلع سریکاکولم میں وجراپو ر‘کتورو منڈل کے تحت مواضعات ڈوکولا پاڈو اور انکاپلی میں لاک ڈاون کے درمیان کاجو کے باغات میں ریچھوں کو گھومتے ہوئے دیکھا گیا ۔ اس دلچسپ منظر کے ویڈیو ز سوشیل میٖڈیا پر تیزی سے گشت کرنے لگے ۔ ٹوئیٹر پر ایک شخص نے لکھا کہ ’’ میں جانتا تک نہیں تھا کہ ہندوستان میں بھی آیا اس قسم کے نادر ریچھ پائے جاجاتے ہیں ‘‘ اس دوران ایک دوسرے شخص نے ٹوئیٹر پر برجستہ تبصرہ میں لکھا کہ لاک ڈاون کے بعد’ میں بھی (باغات کی سیرکروگا) ۔