حیدرآباد /7 جون ( سیاست نیوز ) آندھراپردیش کی نئی اسمبلی کا 12 جون سے آغاز ہوگا ۔ پہلے دن نئے ارکان کو حلف دلایا جائے گا ۔ 13 جون کو اسپیکر کا ہوگا انتخاب 14 جون کو گورنر اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے ۔ بحیثیت چیر منسٹر جگن موہنریڈی اور بحیثیت قائد اپوزیشن این چندرا بابو نائیڈو پہلی مرتبہ اسمبلی کو حاضر ہوں گے ۔
