حیدرآباد: آندھراپردیش اسمبلی کا اجلاس 20 مئی سے شروع ہورہا ہے۔ اس سلسلہ میں سکریٹری لیجسلیچر کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ۔ یہ اجلاس بجٹ کی پیشکشی کے لئے طلب کیا جارہا ہے جس میں مالیتی سال 2021-22 ء کا بجٹ پیش ہوگا ۔ بزنس اڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں ایام کار طئے کئے جائیں گے ۔ پہلے دن ریاستی گورنر اسمبلی اور کونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے ۔ بتایا جاتا ہے کہ سماجی فاصلہ کے ساتھ ارکان کے لئے نشستوں کا اہتمام کیا جائے گا ۔ کورونا کیسیس میں اضافہ کے باوجود اسمبلی اجلاس کی طلبی پر اپوزیشن کی جانب سے تنقید کی جارہی ہے ۔