آندھراپردیش اسمبلی سے تلگو دیشم کے پانچ ارکان معطل

   

حیدرآباد14 مارچ (سیاست نیوز) آندھراپردیش اسمبلی میں آرائی کے ذریعہ کارروائی میں رکاوٹ پیدا کرنے پر تلگو دیشم کے پانچ ارکان کو معطل کردیا گیا۔ تلگو دیشم ارکان نے ایوان کے وسط میں نعرہ بازی کی اور اسمبلی کے کاغذات پھاڑ کر اسپیکر ٹی سیتا رام کی طرف پھینک دیا۔ اسپیکر کی بار بار اپیل کے باوجود ارکان نے احتجاج جاری رکھا جس سے کارروائی میں رکاوٹ پیدا ہوئی۔ آخر اسپیکر نے معطلی کی قرارداد پیش کرنے ہدایت دی جس پر اچن نائیڈو ، بچیا چودھری ، پی کیشو ، ایم راما نائیڈو اور اے ویرانجنیلو سوامی کو معطل کردیا گیا۔ اسمبلی بجٹ اجلاس کے اختتام تک یہ ارکان معطل رہیں گے ۔ اسپیکر نے کہا کہ ایوان کے وقار کی بحالی کیلئے وہ کارروائی پر مجبور ہوئے ہیں ۔ جن ا رکان نے ایوان کے قواعد کی خلاف ورزی کی ، عوام معاف نہیں کریں گے۔ سیتارام نے کہا کہ جان بوجھ کر ایوان کی کارروائی میں رکاوٹ پیدا کرنا ٹھیک نہیں ہے۔ معطلی کے باوجود تلگو دیشم ارکان نے احتجاج جاری رکھا جس پر مارشلس کے ذریعہ انہیں ایوان سے باہر لے جایا گیا۔ر